بارک اوبامہ امریکہ کے صدر بننے کے بعد آئندہ ہفتے کے بدھ کو پہلی بار کسی مسجد میں داخل ہوں گے۔
وہائٹ ہاؤس کے ایک ا ہلکارنے آج بتایا کہ مسٹر اوباما نے مذہبی آزادی کے تحفظ اور امریکہ میں مسلم مخالف بیان بازی پر تنازعہ میں اضافے کے پس
منظر میں آئندہ بدھ کو بالٹیمور کی مسجد کا دورہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ"مسٹر اوباما مسجد میں ہماری بنیادی اقدار کو درست رکھنے کی اہمیت کو دہراتے ہوئے امریکیوں سے مذہبی تعصب کے خلاف آواز بلند کرنے کی اپیل کریں گے اور مذہبی آزادی کی حفاظت کے لئے ہمارے ملک کی روایت کو برقرار رکھنے پر زور دیں گے"